وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا،رزلٹ کب آئے گا ؟بڑی خبر آگئی

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا،رزلٹ کب آئے گا ؟بڑی ...
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا،رزلٹ کب آئے گا ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کچھ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں کیوں کہ انہوں نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا جس کا رزلٹ 24 گھنٹوں میں آئے گا۔

مزید :

قومی -