سعودی عرب نے پاکستانی مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی عرب نے پاکستانی مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سعودی عرب نے پاکستانی مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے پاکستانی مزدوروں کو 3ماہ تک تنخواہ ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے نائب سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبد اللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا اورسعودی وزیر سے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کی درخواست کی۔

اس موقع پر سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا اور سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی جبکہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔سعودی وزیر کے مطابق تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -