بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال فیز8میں کرونا ٹیسٹنگ کی سہولیات مہیا کر دی گئیں

  بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال فیز8میں کرونا ٹیسٹنگ کی سہولیات مہیا کر دی ...

  

کراچی(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال فیز 8راولپنڈی میں NDMA کے تعاون سے کرونا ٹیسٹنگ کی سہو لیات انتہائی سستی قیمت میں مہیا کر دی گئی ہے۔چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کے اس احسن اقدام کی بدولت یہ ٹیسٹ دو ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ مستحق اور استطاعت نہ رکھنے والے افراد کے ٹیسٹ فری کئے جارہے ہیں جبکہ مستحق اور استطاعت نہ رکھنے والے افراد کے ٹیسٹ فری کیے جارہے ہیں کرونا ٹیسٹ رپورٹ48 گھنٹے میں دستیاب کی جاتی رہی ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ دینے والے احباب WHO کے مقرر کردہ ہدایات کی روشنی میں منتخب ہوں گی۔بحریہ ٹاؤن کے ہسپتالوں میں عملہ جدید طرز کی سہولیات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت میں سر گرمِ عمل ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -