ابصار عالم کی اب حالت کیسی ہے اور ملزم نے کون سا لباس پہنا ہوا تھا ؟ غریدہ فاروقی کا پریشان کن انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو ایف الیون کے پارک میں دوران چہل قدمی نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،ملزم حملے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ ابصار عالم کو فوری طور پر ہسپتال شفٹ کرتے ہوئے ان کا آپریشن کردیا گیا ہے جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ابصار عالم کی آپریشن کے بعد طبیعت کے بارے میں بتاتا ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم صاحب کوگولی انتہائی قریب سے دو سے تین میٹر کےفاصلےسےماری گئی ہے جبکہ ملزم سبزمائل نیلا لباس پہنےہواتھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی ابصار عالم پر ہونے والے افسوسناک حملے کے بعد صحافتی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ،اسحاق ڈار ،شاہد خاقان عباسی سمیت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت دیگر نے بھی ابصار عالم پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابصار عالم کو گولی انتہائی قریب سےدو سے تین میٹر کےفاصلےسےماری گئی ہے،اللّہ نےکرم کیاہےاورجان بچائی ہے،ڈاکٹرزکیمطابق ایک انچ بھی گولی آگےلگتی توخدانخواستہ سنگین ہوسکتی تھی۔انہوں نےکہاکہ ملزم سبزمائل نیلالباس پہنےہواتھا ابصار صاحب کیمطابق وہ ملزم کوپہچان سکتےہیں،ملزم پارک میں دو تین چکربھی لگاتارہا۔
ابصار عالم صاحب کوگولی انتہائی قریب سے2-3میٹرفاصلےسےماری گئی ہے۔اللّہ نےکرم کیاہےاورجان بچائی ہے۔ڈاکٹرزکیمطابق ایک انچ بھی گولی آگےلگتی توخدانخواستہ سنگین ہوسکتی تھی۔ملزم سبزمائل نیلا لباس پہنےہواتھا۔ابصارصاحب کیمطابق وہ ملزم کوپہچان سکتےہیں۔ملزم پارک میں دو تین چکرلگاتارہا۔۔۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 20, 2021