ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ درج ،سینئر صحافی نے اپنی ریکی کرنے والے کا بھی بتا دیا

ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ درج ،سینئر صحافی نے اپنی ریکی کرنے والے کا بھی ...
ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ درج ،سینئر صحافی نے اپنی ریکی کرنے والے کا بھی بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شالیمارمیں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار پولیس نےابصار عالم کی مدعیت میں ان پر ہونےوالے حملے کی  ایف آئی آر درج کر لی ہے جس کےمطابق ابصار عالم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر سے ملحقہ فیملی پارک میں چہل قدمی کے لئے گئے تو وہاں پر  شلوار قمیض میں ملبوس 27/28سالہ نامعلوم شخص ایک سائیڈ پر موجود تھا،دوران واک میں اس کے پاس سے تین مرتبہ گذرا تو مذکورہ شخص اپنے ہاتھوں سے چہرہ چھپانے کی کوشش کرتا رہا ،پانچ بجکر چالیس منٹ کے قریب جب میں چوتھے چکر میں اس مشکوک شخص کے پاس سے گذرا تو اس نامعلوم شخص نے اپنے آتشیں اسلحہ سے مجھ پر فائر کیا جو میرے دائیں جانب پیٹ پر لگا ،میرے شور اور واویلا کرنے پر تین نامعلوم لڑکے میرے پاس آ گئے جس پر وہ شخص موقع سے بھاگ گیا ،تین نامعلوم لڑکوں نے مجھے گاڑی میں معروف انٹرنیشنل ہسپتال شفٹ کیا ،نامعلوم شخص کو سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں جس نے ناحق مجھے جان سے مارنے کی خاطر فائر کر کے زخمی کیا ہے،کچھ عرصہ قبل ایک مشکوک شخص اپنے موٹر سائیکل پر اسی پارک میں میری ریکی بھی کرتا رہا ہے،اس وقوعہ کا تعلق گذشتہ واقعہ سے ہےکے خلاف دعوے دار ہوں قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -