کابینہ نے ایم ڈی بیت المال کے عہدے پر نئی تعیناتی کی منظوری دیدی

کابینہ نے ایم ڈی بیت المال کے عہدے پر نئی تعیناتی کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر ملک ظہیر عباس کھوکھو کر ایم ڈی بیت المال تعینات کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ کیلئے قابل سمجھا اور وفاقی کابینہ کے ذریعے میری تعیناتی کی منظوری دی۔ میں انشاءالله اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محروم طبقے کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔‘

مزید :

قومی -