قومی ٹیم زمبابوے سے جیت کیلئے تیار
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے دونوں ٹیمیں پہلے تین ٹی20 میچز کی سیریزمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیا ن دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم میزبان سے جیت کے لئے تیار ہے اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور کئی سال بعد جنوبی افریقن سر زمین پر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی بلاشبہ پوری ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور یک جان ہوکر کھیل پیش کرتے ہوئے فتح کا تاریخی کارنامہ سر انجام دیا اسی طرح امید ہے کہ زمبابوے کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ٹیم کلین سوئپ کامیابی اپنے نام کرے گی ان فتوحات کا قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھرپور فائدہ ملے گا جبکہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہے
یہ کامیابیاں اس موقع پر بھی ضرور کام آئے گی پاکستان کی ٹیم ہر شعبہ میں اس وقت بہترین کھیل پیش کررہی ہے خاص طور پر کپتان بابر اعظم کی کارکردگی نے دل جیت لئے ہیں ون ڈے کرکٹ میں پہلے نمبر پر براجمان بابر اعظم نے بطور کپتان او ر بیٹسمین جس طرح سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ قابل تعریف ہے امید ہے کہ وہ اسی طرح سے کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے جنوبی افریقہ کے مقابلہ میں زمبابوے کی ٹیم آسان ہدف ضرور ہے مگر اس کے باوجود وہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے مگر حریف ٹیم پاکستان کو ماضی میں شکست سے دوچار کرچکی ہے بہرحال اچھے میچ ہونے کی توقع ہے اور فخر، بابر اور شرجیل خان کی بیٹنگ جبکہ شاہین شاہ، حسن علی اور محمد نواز سے باؤلنگ میں بہت توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ زمبابوے میں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیں گے اور ٹیم بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی مستقبل میں بڑی سیریز سے قبل اس سیریز میں قومی ٹیم کی کامیابی بہت ضروری ہے۔
اور فائدہ مند ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس بھی بہت خوب رہی۔
اس سیریز میں بھی وہ عمدہ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب