پاکستان جلد انٹر نیشنل ہاکی ٹیموں کی میزبانی کرے گا: پی ایچ ایف

پاکستان جلد انٹر نیشنل ہاکی ٹیموں کی میزبانی کرے گا: پی ایچ ایف

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں کھیل کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا جس کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں کھیل کی ترقی اولین ترجیح ہے قومی ہاکی ٹیم جلد ہی ایکشن میں نظر آئے گی ملک میں کھیل کے فروغ کے لئے بھی بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور حال ہی میں منعقدہ ایونٹس اس بات کا ثبوت ہے کہ کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اسی طرح سے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ کامیابی سے جاری رہے گا آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی ٹیموں کی آمد سے ملک میں کھیل کو بہت فروغ ملے گا

 اور امید ہے کہ شائقین کو اس حوالے سے جلد ہی خوشخبری مل جائے ملک میں کھیل کے فروغ کے لئے فیڈریشن کوشاں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -