فخر زمان ٹی- 20انٹرنیشنل میں ہزار رنز بنانے کے قریب

  فخر زمان ٹی- 20انٹرنیشنل میں ہزار رنز بنانے کے قریب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 67 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ اب تک 43 میچوں میں 933 رنز بنا چکے ہیں جس میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ فخر زمان ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے ساتویں بلے باز ہوں گے بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ زمبابوے سے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرلیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -