ٹی 20،بابر اعظم کوہلی کا ریکارڈتوڑنے کے قریب پہنچ گئے

   ٹی 20،بابر اعظم کوہلی کا ریکارڈتوڑنے کے قریب پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے(اے پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ٹی- 20 انٹرنیشنل میں تیز رفتاری سے 2000 رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بابر اعظم اب تک 51 میچوں کی 49 اننگز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 رنز کا بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
 بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے اور انہیں اگلی پانچ اننگز میں 60 رنز درکار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں یہ اعزاز اپنے نام کر لیں گے۔