بداخلاقی کے ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پر خاتون کااحاطہ عدالت میں احتجاج

بداخلاقی کے ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پر خاتون کااحاطہ عدالت میں احتجاج

  

لاہور(نامہ نگار) بداخلاقی کے  ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پر خاتون نے احاطہ عدالت میں احتجاج کیا ایڈیشنل سیشن جج چودھری ذوالفقار علی کی عدالت کے باہر خاتون نے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا،خاتون کا موقف تھا کہ چاروں ملزمان نے بچوں کے سامنے اسے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنایا،پولیس نے رشوت لے کرملزمان کو بے گناہ لکھا  ملزمان کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے درج کررکھا ہے ملزمان میں میاں خالد،محمود گجر،عمران اور عبد الغفار شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -