شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل چھین لئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو گولی مار دی

  شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل چھین لئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ زخمی جبکہ شہر میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے نشیمن اقبال میں ڈاکوؤں نے کاشف کے میڈیکل سٹور پر واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ شمالی چھاؤنی کے علاقے سے ڈاکو محسن کی دکان سے 80ہزار، سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکواجمل کی دکان سے 70ہزار، بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکو عامر شاہ کے گھر سے4لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور سامان، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو مزمل فیروز سے 65ہزار، لٹن روڈکے علاقے میں ڈاکو عرفان جٹ سے 45ہزار روپے چھین کر فرار،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو امتیاز احمد سے 25ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو میاں نثار سے 85ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل،سندر کے علاقے میں ڈاکو سکندر سے 12ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس سی، کاہنہ، مغلپورہ اور چوہنگ سے کاریں، شاہدرہ، بھاٹی گیٹ، سندر، ماڈل ٹاون اور کاہنہ موٹرسائیکلیں اور ساندہ سے رکشہ چوری کر لیا گیا، 

مزید :

علاقائی -