شوگر بروکرز کی عبوری درخواست ضمانتیں 27اپریل تک منظور 

 شوگر بروکرز کی عبوری درخواست ضمانتیں 27اپریل تک منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت کے جج امیرمحمد خان نے شوگر سکینڈل کیس شوگر بروکرز کی عبوری درخواست ضمانتیں 27اپریل تک منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے سے 6ملزموں کا ریکارڈ طلب کرلیا ایف آئی اے بینکنگ عدالت میں ملزمان شیخ طفیل، وقاص احمد، اشرف علی، ظہیر احمد،عباد ملک،جیند بٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی خاضری مکمل کروائی ملزمان کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کررکھا ہے ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بے قصور ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں تاکہ وہ شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرسکیں۔

مزید :

علاقائی -