مستقبل میں شارٹ فلمیں بنانے  کا ارادہ ہے، سہراب افگن

مستقبل میں شارٹ فلمیں بنانے  کا ارادہ ہے، سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارو ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ میں رواں سال اپنے یوٹیوب چینل کیلئے ڈرامے بنانے کے ساتھ ساتھ شارٹ فلمیں بھی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔میں نے اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔سہراب افگن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مشکلات  سے نکل رہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں جسکا ثبوت جلد اچھے کرداروں میں نظر آئے گا

مزید :

کلچر -