وزیر اعظم ناموس رسالتؐ کے محافظ ہیں،اعجاز چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینٹ سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ الحمداللہ آج پاکستان کو ایسا وزیراعظم ملا ہے جوختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کا محافظ ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کا کوئی ثانی نہیں، انشاء اللہ گفتگو شنید سے موجودہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر ناموس رسالت ؐ کی بات کی ہے، عمران خان نے دنیا کو باور کروایا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ حضوراکرم ؐ کی ذات اقدس پر کوئی حرف اٹھائے، توہین رسالت سے مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہے، وزیراعظم عمران خا ن سچے عاشق رسول ہیں علاوہ ازیں اعجاز احمد چوہدری کی سابقہ وزیرخارجہ میاں خورشید قصوری کے گھر آمد، ا ن سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔