سروسز کے پیر ا میڈیکس کی جانب سے مزید دو وہیل چیئرز کا عطیہ

سروسز کے پیر ا میڈیکس کی جانب سے مزید دو وہیل چیئرز کا عطیہ

  

لاہور(خبرنگار)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کی جانب سے ہسپتال کے لئے دی گئی وہیل چیئرز میں 2 مزید وہیل چیئرز کااضافہ کر دیا گیا۔۔اس حوالے سے ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ارشد بٹ نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور لواحقین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیرا میڈکس لیاقت مغل، عثمان گجر، محمد وسیم، آصف وقاص، عثمان اور دیگر موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -