تعلیم کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 50ارب روپے مختص کرنیکی تجویز، 100  نئے پرائمری سکول بھی بنائے جائیں گے 

تعلیم کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 50ارب روپے مختص کرنیکی تجویز، 100  نئے پرائمری سکول ...

  

    لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں تعلیم کے پرانے منصوبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لئے ترقیاتی بجٹ 50ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،لاہور شہر میں 100 پرائمری سکول بنانے کا منصوبہ بھی نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں موجودہ مالی سال کی نسبت 15 ارب روپے کے اضافے کا ڈارفٹ تیار کیا گیا ہے جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے لیے 32 ارب اور ہائر ایجوکیشن کے لیے 10ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،سپیشل ایجوکیشن کے لیے ایک ارب اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے لیے 23 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ بھی ہو گاجس میں نئے مالی سال سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن، نئے کلاس رومز اور سکولوں کی چار دیواری شامل ہوں گے۔ کالجز میں مسنگ فیسلٹیز اور خصوصی بچوں کے سکولوں پر توجہ دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -