روزہ انسان میں تقویٰ کی صفت پیدا کرتا ہے،ذکر اللہ مجاہد

روزہ انسان میں تقویٰ کی صفت پیدا کرتا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ روزہ انسان میں تقویٰ کی صفت پیدا کرتا اور گناہوں سے دور رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے رمضان فوڈ پروجیکٹ کے دورہ کے موقع پر اہل خیر اور مخیر حضرات سے رمضان المبار ک میں الخدمت کے ساتھ تعاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اسلام ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا درس  دیتا ہے۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے الخدمت فوڈ پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی ہے۔ اہل خیر اور مخیرحضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاؤن کریں،اس موقع پر سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی بھی موجود تھے