علامہ اقبالؒ نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا سبق دیا،صدف علی

علامہ اقبالؒ نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا سبق دیا،صدف علی

  

 لاہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدرڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبا ل نے دنیا بھر کے مسلمانو ں کو غیر ملکی اقوام خصو صاً اہل یورپ کی تا بعداری اور نقالی چھوڑ کر اسلا می تعلیمات کے مطابق با عزت اور زندہ قو موں کی طر ح زندگی گزارنے کا منشور دیا تھا، جس سے روگردانی کے با عث آج کا مسلمان خو شا مدی اور مردہ قوموں کی طرح ذلیل وخوار زندگی گزارنے پر مجبور ہے، انہوں نے یوم وفات علامہ اقبا ل ؒ کے موقع پر ایک  بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی اور تحریک آزادی 1857ء کے نامور مسلم رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ان کے لباس کو اپنا لیا تھا جسے بعد ازاں قا ئداعظم ؒ نے بھی 1940 میں قرارداد پاکستان کے اجلاس کے موقع پر اور بعد ازاں حصول پاکستان کے بعد اسی لباس کو قومی لباس کے طور پر استعمال کیا۔

 کردیا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ جب تک صور ت غلامانہ رہیگی ذہنیت بھی غلامانہ ہی رہیگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -