آئی اے رحمن نے عمر بھر محنت کشوں کیلئے آواز اٹھائی،خورشید احمد

      آئی اے رحمن نے عمر بھر محنت کشوں کیلئے آواز اٹھائی،خورشید احمد

  

لاہور(خبرنگار)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام بختیار لیبرہال لاہور میں مقتدر صحافی آئی اے رحمان (مرحوم) کی  یاد  میں ایک خصوصی اجلاس میں  مرحوم آئی اے رحمان کی صحافتی و سماجی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان،اْسامہ طارق، خوشی محمدکھوکھر، چوہدری انور گجر، نیاز خان ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے کہا کہ اْنہوں نے پوری زندگی آزادی صحافت، انسانی حقوق اور مظلوم اور محنت کشوں کی خدمت کے لئے صرف کی  آزادی صحافت کی سربلندی کے لئے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

 محنت کشوں نے اْن کی موت پر انسانی حقوق کے لئے جدوجہد اور محنت کشوں کے حقوق کی سربلندی کے لئے عظیم نقصان قرار دیا۔  انہوں اس امر کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ اْن کے نیک مشن کو جاری وساری رکھے گا۔

 اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے علماء سے باہمی ملاقات کرکے درپیش مسائل کو امن وامان سے حل فرمائیں اور ملک کے تمام طبقات سے اپیل کی گئی کہ وہ ملک میں   حب الوطنی  کے جذبہ کو  تقویت  دیں -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -