کورونا کے دوران فلاحی اداروں کاجذبہ قابل تحسین ہے،اعجاز عالم

کورونا کے دوران فلاحی اداروں کاجذبہ قابل تحسین ہے،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ پوری دنیا کورونا وباء  کی لپیٹ میں ہے اورپاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو اس وبا  سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وباء  میں ایک دوسرے کی مددکا جذبہ اْبھرا ہے اور اس حوالے سے فلاحی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اسمبلی آف گاڈ چرچ کے زیر اہتمام یوحنا آباد میں مستحق خاندانوں میں کیش گرانٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔تقریب کاا نعقاد پاک مشن سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا۔تقریب میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا تھا۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ تین ماہ تک بیس ہزار روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 تاکہ کورونا وباء  سے متاثرہ افراد کی مدد ہو۔صوبائی وزیر نے ایس او پیز پر عمل کو سراہا اور لوگوں کو تلقین کی کہ ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کوروناوباء  سے بچا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر پاسٹر ایوب نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیئے خصوصی دعاء  کرائی۔