روزہ انسان کی ظاہری اور باطنی تہذیب کیلئے مؤثر عامل،جواد نقوی
کاہنہ(نامہ نگار)تحریک بیداری امت مصطفیٰ، جامعہ عروۃالوثقیٰ کے سربراہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ روزہ ماہ مبارک رمضان میں واجب ہے، تقویٰ کے لیے روزے سے استفادہ کر سکتا ہے روزہ انسان کی ظاہری اور باطنی تہذیب کے لیے مؤثر عامل ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ میں عوام الناس سے گفتگوکے دوران کیا۔سید جواد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جو اپنے اللہ کا فرمانبردار نہیں ہے تو پھر دوسروں کے نزدیک کس بات پر قابل اعتماد ہو سکتا ہے۔