صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ رومز کیلئے جدید سافٹ ویئر تیار

صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ رومز کیلئے جدید سافٹ ویئر تیار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ریکارڈ رومز کے لئے جدید سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے، سافٹ ویئر کی مدد سے ضلعی عدلیہ کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرلیا جائے گا، ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے تمام ریکارڈ ہارڈ اور سافٹ اقسام میں محفوظ رہے گا،سافٹ ویئر کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی وقت کسی بھی کیس فائل کی موومنٹ اور سٹیٹس کو چیک کیا جاسکے گا،فاضل جج کے اس اقدام سے عدالتوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں بھی مدد ملے گی اور عدالتی معاملات میں مزید شفافیت آئے گی۔

سافٹ ویئر تیار

مزید :

صفحہ آخر -