عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پرچیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری  فنانس ذاتی حیثیت میں طلب

 عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پرچیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری  فنانس ذاتی حیثیت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سڑکوں کی تعمیر مکمل کروانے کے باجود پنجاب حکومت کی جانب سے ٹھیکیدارکورقم کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پرچیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ایسے تمام بیوروکریٹس کو گھر بھیج دینا چاہیے جو نیب کا بہانہ بناکر کام نہیں کرتے فاضل جج نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس نے قسم کھائی ہوئی کہ کام نہیں کرنا اگر سیکرٹری عہدہ کی اہلیت نہیں رکھتا تو انہیں گھر جانا چاہیے دس روپے کی بات ہو تو سیکرٹریز کہتے ہیں کہ نیب پکڑ لے گا پنجاب کے تمام افسر نیب کا بہانہ بنا کر کام کرنے کو تیار نہیں جب درست کام کرو گے تو نیب کیوں پکڑے گا؟

طلب 

مزید :

صفحہ آخر -