پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ورچوئل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کردیاگیا

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ورچوئل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کردیاگیا

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کور ٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ورچوئل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کردیاگیا ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چودھری محمد سلیم کی جانب سے گزشتہ روزبہاولپور ڈویژن کے ججوں اور وکلاء کیلئے ورچوئل تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے جو کہ24 اپریل تک جاری رہے گا  آن لائن تربیتی پروگرام میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے جوڈیشل افسرا ن اور وکلاء حصہ لے رہے ہیں  ڈائریکٹر ٹریننگ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی طارق افتخار احمد کی جانب سے ضابطہ دیوانی اور اے ڈی آر کے موضوع پر لیکچر دیا گیا، ورچوئل پروگرامز کا آغاز کورونا وباء کی حالیہ لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے، کورونا کے باوجود جوڈیشل افسران اور وکلاء کی استعدادِ کار اور علم میں اضافہ کیلئے ہر ڈویژن کے لئے تین روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی ہر ورچوئل ٹریننگ پروگرام میں جوڈیشل افسران اوربار کونسلز کے متعلقہ ممبران کیلئے ضابطہ دیوانی، ضابطہ فوجداری اور قانونِ شہادت سمیت دیگر اہم موضوعات پر آن لائن لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا،ڈائریکٹر ٹریننگ طارق افتخار احمد کی جانب سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ویبینار روم سے متعلقہ اضلاع میں زوم کے ذریعے لیکچرز دیئے جائیں گے۔

ٹریننگ پروگرام 

مزید :

صفحہ آخر -