اپوزیشن کی دوریاں حکومت کو مدد فراہم کررہی ہیں،خورشید شاہ
سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کی آپس کی دوریاں موجودہ حکومت کو سپورٹ دے رہی ہیں اگر ہم نہ بیٹھے اور مل کر نہ چلے تو یہ حکومت جو ملک میں تباہی مچا رہی ہے اس کے ہم بھی ذمہ دار ہونگے مجھے مسلم لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے امید ہے کہ وہ اس پر غور کریں گے اور ناراضگیاں زیادہ دیر لے کر نہیں چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی مسائل کے حل کیلئے تو حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں لیکن عوام کا خون چوسنے والی اس حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے ان کا کہنا تھا کہ اپنے 32 سالہ سیاسی کیریئر میں ایسی بدترین پارلیمنٹ نہیں دیکھی عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ کنٹینر پرکھڑے ہوکر جس پارلیمنٹ کی بات کرتے تھے اس نے اس پارلیمنٹ کو وہی بنا دیا ہے جو آرڈیننسز پر چل رہی ہے اور زیادہ دیر نہیں چل سکتی ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پورے پاکستان سے میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا میں امن پرست ہوں۔
خورشید شاہ