شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد گلوکار آصف جاوید انتقال کر گئے

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد گلوکار آصف جاوید انتقال کر گئے

  

 لاہور(فلم رپورٹر)شہنشاہ غزل مہدی حسن کے نامور شاگرد گلوکار آصف جاوید انتقال کر گئے۔ آصف جاوید گزشتہ کئی روز سے کورونا کی وجہ سے میوہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی کو جاملے۔مرحوم کافی عرصے سے کسمپرسی کی زندگی گذار رہے تھے چند دن قبل سنگرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انور رفیع نے حکومت سے ان کے علاج معالجہ کے حوالے سے اپیل کی تھی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور وہ بیماری سے لڑتے لڑتے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔آصف جاوید نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران ریڈیو،فلم اور ٹیلیوژن کیلئے لاتعداد گیت گائے۔موسیقی کے حلقوں نے مرحوم کے انتقال پر ان کے بیٹے علی سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 

آصف جاوید

مزید :

صفحہ آخر -