جنرل ہسپتال کو مزید15وینٹی لیٹر ز فراہم کر دئیے،پر وفیسر الفرید ظفر

جنرل ہسپتال کو مزید15وینٹی لیٹر ز فراہم کر دئیے،پر وفیسر الفرید ظفر

  

   لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے کورونا کی موجودہ صورتحال اور ہسپتالوں پر آنے والے دباؤ کو کم کرنے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال کو مزید15وینٹی لیٹر ز فراہم کر دئیے جو مہلک وباء میں مبتلا مریضوں کیلئے راحت کا پیغام ثابت ہوگا۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو ریلیف ملے گا انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں علاج معالجے کی غرض سے معمول کے مطابق 2ہزار سے زائد مریض روزانہ آتے ہیں جن کے بلڈ پریشر اور ٹمپریچر کو چیک کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں 24گھنٹے میڈیکل سٹاف تعینات ہوگا   پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کورونا کی تیسری لہر ماضی سے زیادہ خطرناک اور گھمبیر ہے جس سے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی پیشہ ورانہ محنت سے نمٹیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایات پر کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے خصوصی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں پروفیسر الفرید ظفر نے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ویکسی نیشن کی مفت سہولت حاصل کرتے ہوئے ہمیں اپنے آپ کو محفوظ بنانا چاہیے اور کوروناکے خطرے سے دور رہنا چاہیے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق،ڈاکٹر شیراز نیازی،انور سلطانہ، صدف رفیق، حافظہ کلثوم،آمنہ اوررانا پرویز و دیگر بھی موجود تھے۔

پروفیسر الفرید ظفر

مزید :

صفحہ آخر -