تحریک لبیک پاکستان کی کچھ باتیں مانی اور کچھ ان کو سمجھائی ہیں: گورنرسندھ 

تحریک لبیک پاکستان کی کچھ باتیں مانی اور کچھ ان کو سمجھائی ہیں: گورنرسندھ 

  

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی کچھ باتیں مانی ہیں اور کچھ ان کو سمجھائی ہیں۔کراچی میں ڈاکٹر مسرور سیال کے گھر پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے مسلم لیڈرز کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ فرانس کے صدر نے مذہب کی توہین کی جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، ہولوکاسٹ کے خلاف بات کرنے پر دل آزاری سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی کے غلام ہیں ان کی حرمت سب سے اہم ہے اور نبی کے صدقے ہم ہیں۔سندھ کی حالت زار سے متعلق گورنر نے کہا کہ سندھ آج بھی پسماندہ صوبہ ہے لیکن ہم یہاں کے لوگوں کی تکالیف کو کم کریں گے۔ ہم سندھ کے لوگوں کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم آئندہ سندھ کے دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔

عمران اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -