سندھ حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں وفاق کیساتھ شراکت سے انکار 

سندھ حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں وفاق کیساتھ شراکت سے انکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں وفاقی حکومت کے ساتھ شراکت داری اوراراضی فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ سرکار نے بے گھرافراد کیلئے حکومت سندھ کی سکیم بے نظیرہاؤسنگ کے تحت منصوبے شروع کرنے اوراراضی مختص کرنے کے باعث وفاقی حکومت کو فوری اراضی فراہم کرنے سے معذرت کرلی گئی ہے،سندھ حکومت کے انکارکے بعد وفاقی حکومت نے کراچی میں اپنی ملکیت اراضی پرمنصوبہ شروع کرنے کے لیے قابضین کے خلاف آپریشن پرغور شروع کردیا،اس ضمن میں مختلف اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے کراچی کے تمام اضلاع میں اراضی فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا،سندھ حکومت نے ایم ڈی اے سکیم ملیرون اورہاکس بے سکیم مبارک ویلیج کے علاوہ کراچی کی شہری حدود میں اراضی فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے۔ معتمد ترین ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے کراچی کے 6اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے فلیٹس بنانے کے لیے سندھ حکومت سے سٹی ایریا میں زمین فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جوسندھ حکومت نے مسترد کردی ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے اراضی فراہم کرنے سے انکارکے بعد وفاقی حکومت نے کراچی میں اپنی اراضی پر پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ وفاقی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اتھارٹی نے چیف سیکرٹری سندھ ممتازشاہ کوہدایت کی ہے کہ کراچی کے چھ اضلاع میں وفاقی حکومت کی قبضہ کی گئی اراضی قابضین سے واگزارکرانے کے لیے فوری کارروائی سے متعلق تجاویز پیش کی جائیں اورپہلے مرحلے میں کراچی کے ضلع غربی،شرقی،سینٹرل میں قابضین کے خلاف رینجرزکی مدد سے کارروائی عمل میں لاکراراضی واگذار کرانے کی حکمت عملی وضع کی جائے۔
سندھ حکومت انکار

مزید :

صفحہ آخر -