وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار  اعجاز خان جعفر کی والدہ  تونسہ شریف میں سپردخاک

 وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار  اعجاز خان جعفر کی والدہ  تونسہ شریف میں ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی والدہ محترمہ تونسہ شریف میں سپردخاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، نماز جنازہ دربار محمودیہ تونسہ شریف میں ادا کی گئی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے 22اپریل بروز جمعرات دن بعد از نماز ظہر محفل قل خوانی ڈیرہ سردار عثمان خان بزدار، تونسہ شریف منعقد کی جائے گی۔ 23اور24 اپریل(بروز جمعہ اور ہفتہ) محفل قرآن خوانی کا اہتمام آبائی گاؤں، درگ،موسیٰ خیل بلوچستان میں ہو گا۔26اپریل بروز سوموار بعداز نماز عصر قرآن خوانی اور دُعا کا اہتمام ماڈل ٹاؤن (سی) پارک،ملتان میں کیا جائے گا۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -