جرمانوں کیخلاف نعرے بازی، دوسبزی فروش گرفتار، کارروائی شروع

جرمانوں کیخلاف نعرے بازی، دوسبزی فروش گرفتار، کارروائی شروع

  

 میا ں چنوں (نمائندہ پاکستان)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے جرمانہ کرنے پر سبزی فروش نے مجسٹریٹ کی گاڑی کے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 آگے لیٹ کر احتجاج کیاانتظامیہ کے خلاف نعرے بازی،پولیس نے دو سبزی فروشوں کو گرفتار کرلیا،تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ بورا چوک میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے جرمانہ کرنے پر سبزی فروشوں کا مجسٹریٹ کے خلاف احتجاج،احتجاج کے دوران عاطف نامی سبزی فروش پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا اور احتجاج کرتا رہا،احتجاج کے دوران دکانداروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین نے بتایا کہ آئے روز ہمیں جرمانے کردیئے جاتے ہیں،اتنے پیسے ہم کماتے نہیں جتنے سرکار کو جرمانے کی صورت میں دیتے ہیں،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو سبزی فروشوں عاطف اور عامر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا،انتظامیہ نے بتایا گراں فروشی ایک جرم ہے،گرفتار سبزی فروش مہنگے داموں سبزیاں فروخت کررہا تھا جس پر انتظامیہ نے جرمانہ کیا ہے،اب گرفتار ہونیوالوں کے خلاف مزید قانونی کاروائی بھی ہوگی۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -