چا ڈ کے صدر باغیوں سے لڑائی میں مارے گئے، پارلیمنٹ تحلیل، بیٹا جنرل ادریس ملٹری کونسل کا سربراہ مقرر

چا ڈ کے صدر باغیوں سے لڑائی میں مارے گئے، پارلیمنٹ تحلیل، بیٹا جنرل ادریس ...

  

 چاڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک چاڈ میں 30 سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی ساحل کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔چاڈ کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  68 سالہ صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، صدر ڈیبی کے بیٹے 37 سالہ فور اسٹار جنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنادیاگیا ہے۔صدر ادریس ڈیبی کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔خیال رہے کہ ادریس ڈیبی 1990 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدارمیں آئے تھے اور گذشتہ روز  چھٹی بارملک کے صدر منتخب ہو  ئے تھے۔

چاڈ صدر

مزید :

صفحہ اول -