میٹرو بس منصوبہ، 10ملزمان کیخلاف کیس  کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

میٹرو بس منصوبہ، 10ملزمان کیخلاف کیس  کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 16 کروڑ روپے سے زائد کی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 11 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز کورونا کیس سامنے آنے پر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔ مقدمہ میں گواہوں کے بیانات اور شہادتیں قلمبند کی جارہی ہیں۔ ملزمان الطاف حسین ساریو اور نگہت جبیں کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواستوں پر وکلا بحث بھی ہونا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا غبن کیا گیا اور میٹرو روٹ کے لیے خریدی گئی اراضی کی الاٹمنٹ میں خورد برد کرنے پر سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ملزمان میں سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو،سابق کمشنر کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،سابق لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر غلام مصطفی گجر، قانون گو گلزار حسین، پٹواری محمد ریاض، حسین بخش، سکندر حیات، نگہت جبیں، عبدالخالق وکی اور خالد پرویز  شامل ہیں۔
ملتوی