چوری کی10وارداتیں، ملزم موٹر سائیکل، گندم سمیٹ کر فرار

چوری کی10وارداتیں، ملزم موٹر سائیکل، گندم سمیٹ کر فرار

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی مزید 10 وارداتیں ہوئیں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے چار موٹر سائیکل سولر پلیٹ بیٹری اور گندم چراکر فرار ہوگئے  تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود فیصل روڈ کے رہائشی محمد احمد کے ساتھ (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

پیش آئی جس کی 83 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے دکان کے باہر سے چرالی دوسری واردات تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود ہسپتال روڈ کے رہائشی اقبال احمد حسین کے ساتھ پیش آئی جس کی 1 لاکھ روپے مالیت کی موٹر سائیکل تین ملزمان ریاض حسین وغیرہ نے میڈیکل سٹور کے باہر سے چرالی تیسری واردات تھانہ آباد پور کی حدود کے رہائشی محمد راحت کے ساتھ پیش آئی جس کی 55 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے قصبہ سے چرالی چوتھی واردات تھانہ سٹی خانپور کی حدود ماڈل ٹان کے رہائشی رضوان اسلم کے ساتھ پیش آئی جس کی 80 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے دکان کے باہر سے چرالی پانچویں واردات تھانہ کوٹسمابہ کی حدود ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی ظہراں بی بی کے ساتھ پیش آئی جس کی 45 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹ اور بیٹری تین ملزمان سیف اللہ وغیرہ نے چرالیں جبکہ پانچ وارداتیں تھانہ تبسم شہید کی حدود چک 151 اے گرداور محمد اسلم ساتھ پیش آئی جہاں 7 ملزمان مشتاق احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 24 ہزار روپے مالیت کی سرکاری 69 من گندم چرالی1 لاکھ 45 ہزار 800 روپے مالیت کی سرکاری 81 من گندم 9 ملزمان مختیار احمد وغیرہ نے چرالی اور لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری گندم 22 ملزمان محمد عاشق اور مدام حسین وغیرہ نے چرالی اور فرار ہوگئے پولیس نے مالکان کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -