وفاقی کابینہ، اشیائے خوددونوش کی طلب، رسد کے ریکارڈ کیلئے ڈیٹا بیس کی منظوری

      وفاقی کابینہ، اشیائے خوددونوش کی طلب، رسد کے ریکارڈ کیلئے ڈیٹا بیس کی ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ  نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کا معاملہ موخر کر دیا  جبکہ  اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ  کا اجلاس  وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دے دی گئی۔ معاون خصوصی برائے توانائی کی گردشی قرضے کے خاتمے کے پلان پر بریفنگ  دی۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویڑن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری موخر  کر دی۔ کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کے  معاملے پر گفتگو کی  گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات، سٹیٹ اون انٹرپرائزز کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق  کی گئی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردیوفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات و اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسلام کی نہیں،اسلام آباد  پر قبضے کی لڑائی لڑ رہی ہیں،پارلیمنٹ میں ہمیں دنگا فساد کی بجائے مہذب رویہ اختیار کرنا چا ہیے،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ بیس ووٹنگ نظام وضع کرنا ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ضروری قانون سازی کرنی چاہیے،سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے تنظیم نو کی جارہی ہے،ملک بھر میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق  مرکزی ڈیٹا بیس  تیارکیاجائیگا۔ منگل کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس  پرمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے پہلی بارکابینہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتی ہے،ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ بیس ووٹنگ نظام وضع کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے اور عملی مظاہرہ بھی کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان  میں تیار ہوئی جبکہ دو بیرون ملک سے منگوائی گئیں، الیکٹرانک ووٹنگ  مشین کے استعمال سے متعلق ضروری قانون سازی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ میں کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق  مرکزی ڈیٹا بیس  تیارکیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے وفاق کے زیرانتظام 5 ہسپتالوں کے ایم ٹی آئی  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت چاہتی کہ کراچی میں وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں کو مل کر چلایا جائے،کابینہ نے ظہیر عباس کھوکھر کو چیئرمین پاکستان بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے کابل تک  یونیسف کے کنٹینرز کی ترسیل کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے تنظیم نو کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بارے میں غلط الفاظ پر شاہدخاقان عباسی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کاہکہ پارلیمنٹ میں ہمیں دنگا فساد کی بجائے مہذب رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے ادوار میں قومی اداروں کو تباہ کیا گیا،اپوزیشن جماعتیں اسلام کی نہیں بلکہ اسلام آباد  پر قبضے کی لڑائی لڑ رہی ہیں،اپوزیشن کو بار ہا کہہ چکے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں مل بیٹھیں،شہید پولیس اہلکاروں کو نہیں بھول سکتے،  قتل کی ایف آئی آر عدالت ہی ختم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں تشدد کو ہوا دینے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہورہے تھے

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -