اسلامی نظریاتی کونسل کے 12  ممبران کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن 

     اسلامی نظریاتی کونسل کے 12  ممبران کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تقرریاں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے عمل میں لائی گئیں،تقرریاں 3 سال کی مدت کے لیئے کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق قبلہ ایاز کو 3 سال کے لیئے اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دیگر ممبران میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق محمد حسن حسیب الرحمن، مولانا حامد الحق ہیں،حق حقانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء   اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جنید امین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ ان 12 ممبران میں شامل ہیں۔

  اسلامی نظریاتی کونسل

مزید :

صفحہ اول -