عوام کیلئے اپنے گھر کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: عثما ن بزدار

        عوام کیلئے اپنے گھر کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: عثما ن بزدار

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کی-وزیر اعلی آفس میں 2000 اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لئے وصول ہونے والی 13277 درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار لیٹر آف کمفرٹ کے حصول کے لئے بینک آف پنجاب یا اس کے مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے-اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہے -کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے کے لئے الگ سے درخواست دے سکتے ہیں -نیفڈا سے سبسڈی حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے درخواست گزار 10 فیصد جبکہ دیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کروائیں گے -اپارٹمنٹ کی باقی قیمت اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے کے بعد آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام کے لئے اپنے گھر کا خواب حقیقت کا روپ دھارا رہاہے-لاہور میں پہلے مرحلے میں صوبائی، وفاقی اورایل ڈی اے ملازمین کو 2ہزار اپارٹمنٹس الاٹ کیے جائیں گے- 13ہزار سے زائد درخواستوں کا وصول ہونا عوام کا اس منصوبے پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے -ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا یہ منصوبہ بغیر نفع نقصان فنانشل ماڈل پر شروع کیاگیاہے - مختصر مدت میں اپارٹمنٹس تیار کر کے الاٹی کے حوالے کر دیئے جائیں گے-ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس سکیم کا معیار کسی بھی اچھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم سے بہتر ہوگا اوراس سکیم میں 60فیصد رقبہ گرین بیلٹ پارکس اورفٹ پارک اورسڑکوں کیلئے مختص ہے-ہر اپارٹمنٹس کے لئے الگ پارکنگ ہوگی اورکمرشل ایریا بھی قائم کیا جارہا ہے اورہر بلاک میں بھی اشیاء ضروریہ کیلئے شاپس بھی قائم کی جائیں گی-ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس سکیم میں کمیونٹی سینٹر،سکول،ڈسپنسریاں،مساجد اورپارکس بنائے جائیں گے-بجلی کانظام زیر زمین ہوگااورپانی کیلئے ٹینک وغیرہ بھی بنائے جائیں گے-ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس سکیم کے تحت 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر بتدریج مکمل کی جائے گی-صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، مراد راس، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ایم پی اے سعدیہ سہیل، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

قرعہ اندازی

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولپور سے تعلق رکھنے والی چہرے کے پیدائشی مرض میں مبتلا10 سالہ بچی مریم کی آواز بن گئے -10 سالہ بچی مریم کے مرض کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر 10 سالہ بچی مریم کے علاج معالجے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت بچی مریم کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی - بچی مریم کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی-مریم میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کے مرض کا علاج کرانا میرا فرض ہے -وزیر اعلی عثمان بزدارنے بچی مریم کے علاج معالجے کے لئے میڈیکل بورڈ جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے -میڈیکل بورڈ بچی مریم کا معائنہ کر کے اپنی سفارشات پیش کرے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے بچی مریم اور اس کے والد محمد ریاض سے ملاقات کی اوربچی مریم کو تحائف دیئے- ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے مریم اور اس کے والد کو وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے بچی کے علاج معالجے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی نے سردار اعجاز خان جعفراورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے - سردار عثمان بزدار سے چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر رامے نے ملاقات کی- وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں -ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے- حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے او پی سی ہیڈ آفس 1کلب روڈ جی او آر ون میں بورڈ آف ریونیو کے سہولت مرکز کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سہولت مرکز کے قیام سے اوورسیز پاکستانیز اپنی فردیں اور پراپرٹی ٹرانسفر کر وا سکیں گے۔

علاج

مزید :

صفحہ اول -