ا مریکہ،عمان کی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

    ا مریکہ،عمان کی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

  

واشنگٹن،مسقط(نیوزایجنسیاں)امریکہ اور عمان نے اپنے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ دوسری جانب عمان نے بھی بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا۔عمان نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع عمانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی بہت ضروری کام نہ ہو تو عمانی شہری بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

سفری پابندی

مزید :

صفحہ اول -