پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے پیچھے  چھپنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

   پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے پیچھے  چھپنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

  

 کراچی(این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔منگل کوٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹونے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دیدیا۔انہوں نے کہاکہ لوگ جاں بحق ہوئے، 500پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

بلاول 

مزید :

صفحہ اول -