بات چیت کے طریقے کو شروع دن سے اختیار کیا جاتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی 

   بات چیت کے طریقے کو شروع دن سے اختیار کیا جاتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی 

  

 جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ٹی ایل پی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ تحفظ ناموس رسالت کے مسئلہ پر جماعت اسلامی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف بلاجواز طاقت کے استعمال اور پولیس کی جانب سے ان پر سیدھی گولیاں چلانے کے عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو نکالے، ٹی ایل پی پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے انکے تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے معاملات کے حل کے لیے بات چیت کا طریقہ ایک بہترین طریقہ ہے اس کو شروع دن سے اختیار کیا جاتا تو آج یہ صورت حال پیدا نہ ہوتی جو آج ہو چکی ہے۔

لیاقت بلوچ 

مزید :

صفحہ اول -