وزیر اعظم کی عوام کو یقین دہانی کے یقینی طور پر مثبت نتائج برآمد ہونگے 

   وزیر اعظم کی عوام کو یقین دہانی کے یقینی طور پر مثبت نتائج برآمد ہونگے 

  

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور ناموس رسالت کے تحفظ کا بہترین حل وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پیش کردیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کے حکمران توہین رسالت کے حوالے سے مل کر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملکر مشترکہ موقف اختیار کریں تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسا کرنے کی جرات نہ ہو تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کی کی روح ہے وزیر اعظم نے تمام مسلم ممالک سے اس ایشو پر رابطے کرکے لیڈ کرنے کی جو عوام کو یقین دہانی کروائی ہے اس کے یقینی طور پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے حکومت کسی بھی قیمت پر ناموس رسالت کے ایشو پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔

صداقت عباسی 

مزید :

صفحہ اول -