بہاولپور، لکی کمیٹی ممبران کی غنڈہ گردی  طالبہ اغواء کرنیکی کوشش، مقدمہ درج

بہاولپور، لکی کمیٹی ممبران کی غنڈہ گردی  طالبہ اغواء کرنیکی کوشش، مقدمہ درج

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بدنام زمانہ غنڈہ عناصرموٹر سائیکل لکی کمیٹی کے فراڈیوں نے غنڈہ گردی شروع کر دی ہیطالبہ کو اغواء کی کوشش کی زبردستی گاڑی روک کر طالبہ والدسمیت ایک گھنٹہ تک محبوس رہی  تفصیل کے مطابق گلن ہٹی کے رہائشی مبینہ طور پربدنام زمانہ(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 موٹر سائیکل لکی کمیٹی کے مالکان یوسف عباسی المعروف پھل خان عباسی جسے اپنے پولیس ملازم بھائی اصغر عباسی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے،اور جام ندیم نے سینکڑوں افراد سے نوسر بازی کرنے کے بعد اب غنڈہ گردی شروع کر دی،گزشتہ روزاپنے ساتھیوں، ایوب خان عباسی،محمد شہاب،محمد آفتاب،رزاق،شفیق اور اپنے دیگر متعدد ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر مقامی شہری گلاب خان کی گاڑی کو جس میں کہ وہ اپنی بیٹی کو سکول سے لے کر گھر واپس جارہے تھے کے آگے بنچ اور کرسیاں رکھ کر روک لیا، اسے اور اس کی سکول طالبہ بیٹی کو زبردستی گاڑی سے نیچے اتارنے کی کوشش کرتے رہے،جس سے کہ وہ بیٹی سمیت گھنٹہ بھر گاڑی میں محبوس رہیے،الزام علیہان گاڑی پر ڈنڈے سوٹیاں برساتے رہے اور گلاب خان نامی شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے مقامی افراد کی مداخلت و منت سماجت کے بعد کے بعد باپ بیٹی کی جان چھوٹی 15پر پولیس کو کال کرنے پر پولیس تھانہ مسافر خانہ نے موقع پر پہنچ کر حقیقی صورتحال معلوم کرنے کے بعددرج بالا افرادکے خلاف زیر دفعہ 148,149,341اور506B  کے تحت مقدمہ نمبر158/21 درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں،جبکہ شہریوں نے غنڈہ عناصر کی اس کاروائی پر شدید غم وغصہ کا اظہارِ کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے اور ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -