گندم چوری کرنیکا منصوبہ فلاپ، دو افراد  گرفتار، تیسرا ملزم فرار، کارروائی شروع

گندم چوری کرنیکا منصوبہ فلاپ، دو افراد  گرفتار، تیسرا ملزم فرار، کارروائی ...

  

 میاں چنوں (نمائندہ پاکستان)موٹر وے پولیس نے ٹریکٹر ٹرالیوں سے گندم کے تھیلے چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے،تفصیل کے مطابق میاں چنوں موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 17کے انسپکٹر نصراللہ خان(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

، ہیڈ کانسٹیبل طاہر محمود روٹین پٹرولنگ پر تھے اور جب وہ بالمقابل حبیب کاٹن فیکٹری 1012 NB پہنچے تو وہاں پر دو ٹریکٹر ٹرالیاں جن پر گندم کے تھیلے لوڈ تھے جن کے ڈرائیوروں نے بتلایا کہ انکی ٹریکٹر ٹرالیوں سے چلتی حالت میں ملزمان نے پانچ تھیلے گندم مالیتی 12500 روپے اتار لئے ہیں اور وہ ابھی ابھی آگے موٹر سائیکل پرنکلے ہیں، جس پر افسران نے تعاقب کرکے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان سانول ولد صابر،صداقت ولد رفیق اقوام پنوار راجپوت (دیندار)ساکنائے چک 19/9آر شرقی کچہ کھوہ کو قابو کرلیا، ملزمان کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ملزم چوری شدہ گندم لیکر فرار ہوگیا، متاثرین نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

فلاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -