کوٹ چھٹہ، رقوم کٹوتی کی شکایات، کفالت سنٹر پر چھاپہ، ایجنٹ گرفتار

کوٹ چھٹہ، رقوم کٹوتی کی شکایات، کفالت سنٹر پر چھاپہ، ایجنٹ گرفتار

  

 کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے عوامی شکایات پر  وفاقی حکومت کی طرف  سے لاک ڈاون کے متاثرہ مستحقین میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ایک ہفتہ سے جاری رقوم کی تقسیم کے موقع پر احساس پروگرام سینٹر کوٹ چھٹہ پر ڈایوئس مالک زوہیب کی جانب سے اپنے دو ایجنٹ اسد احمدانی  اور سلیم کے ذریعے سے فی کس ایک ہزار کٹوتی کر رہا تھا جس سے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بائیو میٹرک مشین و دیگر سامان ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد خان چانڈیہ کا کہنا تھا کہ رقوم کی تقسیم کے عمل(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 کو شفاف بنانے کے لیے تحصیل بھر میں قائم تمام احساس پروگرام سینٹروں کی سختی سے مانیٹرنگ  کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مستحقین کو پوری رقم 1200 ہزار دی جائے ناجائز اور غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ایجنٹس کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایجنٹ گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -