سنگین وارداتوں میں ملوث نصیر ڈکیت گینگ گرفتار، سامان برآمد

  سنگین وارداتوں میں ملوث نصیر ڈکیت گینگ گرفتار، سامان برآمد

  

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل چشتیاں محمد زبیر خاں بنگش کی قیادت میں تھانہ بخشن خان پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ نصیر ڈکیت گینگ کے آٹھ ارکان کو سرغنہ(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 سمیت گرفتار کر لیا.ڈکیت گینگ کے ارکان ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کرتے تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں.گرفتار ہونے والے ڈکیت گینگ کے ارکان میں نصیر احمد وکد برکت علی سکنہ 45فتح(سرغنہ) غلام حیدر ولد مقبول احمد قوم شیخ سکنہ 179 مراد،سانول شبیر ولد ظہور احمد قوم جھیڈو سکنہ 165 مراد،علی حسنین ولد غلام مرتضی شاہ قوم سید سکنہ 25 گجیانی،ظہور احمد ولد محمد اشرف قوم موچی سکنہ دلہ بھڈیرہ بخشن خان،ساجد علی ولد امانت علی قوم انصاری سکنہ 47 فتح،ابراہیم ولد یسین قوم کھرل سکنہ 47 فتح ،ظفر ولد اللہ رکھا قوم بھڈیار سکنہ ملتان کو کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا.ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور 2 عدد،پمپس ریکٹس 12 بور ایک عدد،M85 ایک عدد، دو لاکھ نقدی،8 عدد موٹر  سائیکلیں برآمد کر لی گئیں.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.ڈی ایس پی سرکل چشتیاں نے پریس کانفرنس کے دوران    بتایا کہ ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور تفصیلات سے آگاہ کیا.انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -