بلیک لسٹ مسافر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار

بلیک لسٹ مسافر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے ملتان ٹیم نے بلیک لسٹ میں شامل مسافر کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔جسکو (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
تفتیش کیلئے سرکل آفس منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیل کیمطابق ایف آئی اے ٹیم نے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر مدینہ جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزن جواد احمد مظفرگڑھ کا رہائشی ہے۔ایف آئی ے کیمطابق مسافر کا پرانا پاسپورٹ گم ہوگیا تھا نیا پاسپورٹ جاری کردیا گیا اور پرانا پاسپورٹ کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔مسافر نے پرانا پاسپورٹ کو استعمال کیا،اہف آئی اے نے مسافر کو گرفتار کرنے کے بعد سرکل دس منتقل کرکیتفتیش شروع کردی ہے۔
گرفتار