معمولی غلطی، استاد کا شاگرد پر ہنٹر سے وحشیانہ تشدد

معمولی غلطی، استاد کا شاگرد پر ہنٹر سے وحشیانہ تشدد

  

ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)چوک میتلامیں معمولی سی غلطی پراستادنے دس سالہ شاگردکوہنٹروں کے ساتھ تشدد کانشانہ بناڈالاپولیس نے کاروائی شروع کردی ہے تفصیل کے مطابق محمد عرفان ولدغلام قادر سکنہ جہانیاں ضلع خانیوال کے رہائشی نے چوک میتلامیں بہالپورروڈپرعرفان آ ٹوالیکٹریشن کے نام سے دکان بنارکھی ہے جس پرمتعددشاگردالیکٹریشن کام سیکھتے ہی  گزشتہ روزشام6بجے کے قریب(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 معمولی سی غلطی پر استاد محمد عرفان نیاپنے دس سالہ شاگردمحمدرمضان کوہنٹرکے ساتھ تشدد کانشانہ بناڈالا جس کے باعث محمدرمضان زخمی ہوگیااطلاع پرتھانہ ٹبہ سلطانپور کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید کارروائی کے لیے لڑکے کو ڈاکٹ جاری کردیا ہے میڈیکل ہونے کے بعد ظالم استاد محمد عرفان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا تاہم ظالم استاد تاحال روہ پوش ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -