میپکو: سیلز ٹیکس میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری، شکنجہ تیار: حکام کو نوٹس 

میپکو: سیلز ٹیکس میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری، شکنجہ تیار: حکام کو نوٹس 

  

ملتان (طارق انصاری سے)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)میں سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی خوردبرد کا ا نکشا ف ہوا ہے جس پر لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) ملتان نے ٹیکس ایئر 2014 کے دوران سیلز ٹیکس میں بڑ ے پیمانے پر خوردبرد کرنے پر جرمانے سمیت سیلز ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایل ٹی او کی آڈٹ رپورٹ مطابق سیلز ٹیکس ویلیو میں مقررہ قواعد کے برعکس کمی کی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

مد میں 14 کروڑ 73 لاکھ 83 ہزار روپے، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویلز کو سپلائی کی جانیوالی بجلی پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں 41 کروڑ 14 لا کھ 16 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں 3 کروڑ 76 لاکھ 49 ہزار روپے، مختلف سامان کی خریداری کی انوائسز پر سیلز ٹیکس کی مد میں 23 کروڑ 50 لاکھ 42 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں 21 کروڑ 7 لاکھ 16 ہزار، تنخوا ہو ں اور سوشل سکیورٹی کی مد میں بالترتیب 37 لاکھ 19 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں 34 لاکھ 4 ہزار رو پے، 7 کروڑ 73 لاکھ 90 ہزار جرمانہ کی مد میں 7 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار روپے سفری اخراجات، مرمتی اخر ا جا ت، ڈا ک کے اخراجات، مختلف شعبہ جات کی مرمت و بحالی، پرنٹنگ اور سٹیشنری کی خریداری، اشتہارات، پرو فیشنل چا رجز، بالواسطہ اخراجات، کمپیوٹرز و سامان کی خریداری، موٹر گاڑیوں کی رپئیرنگ و فیول و دیگر اخراجات کی مد میں سیلز ٹیکس کی ادائیگی میں خوردبردکی گئی ہے لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان نے میپکو حکام کو سیلز ٹیکس بمعہ جرمانہ کی مد میں 2 ارب 80 کروڑ 19 لاکھ 27 ہزار روپے کی ادائیگی کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

جرمانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -