ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں عملے کی غفلت  سے وارڈ میں بچے کی پیدائش، حکام کا نوٹس متعلقہ سٹاف کی سرزنش، وضاحت طلب

ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں عملے کی غفلت  سے وارڈ میں بچے کی پیدائش، حکام ...

  

 ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آبادمیں سٹاف کی غفلت سے وارڈ میں بچے کی پیدائش کیمعاملہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر زوہیب صادقنے  نوٹس لے لیامتعلقہ سٹاف کی سرزنش کرتے ہوئے وضاحت طلبکرلی   گزشتہ سے پیوستہ روز رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں مارننگ اور ایوننگ شفٹ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے غائب ہونے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کے باعث ٹھٹھہ صادق آباد جدید کی رہائشی حاملہ خاتون مہناز بی بی کی ڈیلیوری لیبر روم کی بجائے فی میل وارڈ میں ہی بچے کا جنم ہوگیا، سٹاف کی غلفت سے وارڈ میں بچے کی پیدائش کا معاملہ سامنے کی شکایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر زوہیب صادق نے نوٹس لے لیا اور رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پہنچ گئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زوہیب صادق نے غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر سٹاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کی شدید سرزنش کی اور ان سے اس معاملے بارے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے، ڈاکٹر زوہیب صادق کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی فرائض میں غلفت کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ متاثرہ مہناز بی بی کے دیور محمد آصف کی طرف سے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خلاف تحقیقات و کاروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر خانیوال،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر خانیوال سمیت دیگر اعلی حکام کو تحریری درخواستیں ارسال کردی گئی ہیں۔

وضاحت طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -